“ذکر الہٰی، سبحان اللہ اور حسن سلوک – مستند احادیث

Zikr-E-Elahi Ki Fazeelat  ذکر الہٰی، سبحان اللہ اور حسن سلوک – مستند احادیث 

اسلام ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر، ذکر الہٰی، نیک اعمال اور حسن سلوک کی بے شمار فضیلتیں احادیث میں بیان کی گئی ہیں۔ آئیے کچھ مستند احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی زندگی میں ان سنہری اصولوں کو اپنا سکیں

ذکر الہٰی کی فضیلت۔

بلاشبہ، اللہ کا ذکر ایک ایسا عمل ہے جو دلوں کو سکون بخشتا ہے۔ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)

📖 (صحیح بخاری)    For more 

Benefits Of Saying Subhanallah

سبحان اللہ کی فضیلت۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔”

صحیح بخاری

Hadith About Good Deeds In Islam

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”

صحیح بخاری

 

Hadith On Neighbors

پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت۔

سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔” دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا 

صحیح بخاری

 

ن احادیث کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ نیکی عام ہو! 🤲✨

FOR  PDF DOWNLOAD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *